اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر انسانی حقوق «وجدان سالم»، نے کہا کہ ان کی وزارت نے وزارت سائنس و ماحولیات کی دستاویزات کی بنیاد پر جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت سے درخواست کی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کو یورینیم بھرے بموں کے حملوں کا شکار عراقی شہریوں کو تاوان ادا کرنے کا پابند بنادے۔ امریکی اور برطانوی افواج نے 2003 میں عراق پر حملہ کرکے کمزور یورینیم کے حامل بموں سے عراق کے مختلف علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا تھا۔ عراق کے متعلقہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سنہ 2003 میں امریکہ اور برطانیہ نے عراق پر بمباری کے دوران 1700 تن کمزور شدہ یورینیم استعمال کیا ہے۔ یورینیم بموں کا نشانہ بننے والے عراق کے جنوبی صوبے "العمارہ اور بصرہ" میں ریڈیو ایکٹو شعاعوں کی وجہ سے ناقص الخلقت بچوں کی پیدائش معمول کا واقعہ بن گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177588
عراق کی وزارت انسانی حقوق نے عراق پر یورینیم کے حامل ہتھیاروں سے بمباری پر امریکہ اور برطانیہ کے خلاف جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں شکایت کی ہے۔